14 ستمبر 2014 - 20:03
سپاہ صحابہ کے ہاتھوں ایک شیعہ جوان کی شہادت

پاکستان کے شہر لاہور میں سپاہ صحابہ نے ایک شیعہ مومن کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ صحابہ کے عناصر نے آج صبح پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ایک شیعہ مومن سید محسن رضا جعفری کو اس وقت اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے کار کے ذریعے جا رہے تھے۔
محسن رضا کو شدید زخموں کی وجہ سے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
سپاہ صحابہ نے سید محسن رضا کی شہادت کے ایک گھنٹہ بعد اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
پاکستان سے ابنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شہید جعفری ’’ گلدستہ حضرت علی اکبر(ع)‘‘ انجمن کے صدر تھے اور اس علاقے میں یوم تاسوعا کو منعقد کئے جانے والے عزاداری کے مراسم کے بانیان میں سے شمار ہوتے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ اس شہید کے سلسلے میں ختم قرآن کے مراسم لاہور کی مسجد نبوی میں انجام دئے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲