اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے دہشتگردی کےبارے میں بحرین کے وزيرخارجہ کے متضاد بیانات پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ایک باخبر ذریعے نے بحرینی وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ کے حوالے سے شائع ہونے والے متضاد بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس وقت وہ لوگ داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف جد وجہد کا دعوی کررہے ہیں جنھوں نےگذشتہ چند برسوں کے دوران اس گروہ کو مضبوط بنانے کے اقدامات کئے ہيں اور یہ کسی پر پوشیدہ نہيں ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے اس باخبر ذریعے نے تاکید کے ساتھ کہا کہ علاقے کے بعض سیاستدانوں کے بیانات میں پایا جانے والا متضاد بیان، دہشتگردی کےخلاف بھرپور جد وجہد کی ضرورت کے سلسلے میں ان کے متزلزل موقف کا نتیجہ ہے۔ وزارت خارجہ کے اس باخبر ذریعے نے بتایا کہ ایران، وہ پہلا ملک تھاجس نے عراق اور شام میں داعش دہشتگرد گروہ کے بڑھتے ہوئے خطروں کی جانب سے دنیا کوخبردار کیا اور ان کے مالی اور سیاسی حامیوں کو انتباہ دیا کہ اگر اس طرح کے اقدامات کا سلسلہ جاری رہا تو انھیں دہشتگردی سے خود نقصان اٹھاناپڑےگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲