14 ستمبر 2014 - 17:25
بان کی مون کی باتیں حقائق سے خالی ہیں

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے ایران کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیانات کو، حکومت ایران سے مقابلہ آرائي سے تعبیر کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے ایران کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیانات کو، حکومت ایران سے مقابلہ آرائي سے تعبیر کیا ہے۔ ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے مغربی ذرائع ابلاغ میں ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال کے نام سے جاری ہونے والی بان کی مون کی سالانہ رپورٹ کے بارے میں کہا ہے کہ توقع یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل مستقل شخصیت کے حامل ہوں گے اور سلامتی کونسل ميں بعض بااثر طاقتوں کے زیراثر نہيں ہوں گے۔ ڈاکٹر ولایتی نے آج ایسنا نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بان کی مون نے وہی باتیں کی ہیں جو امریکی کرتے ہیں اور یہ رویہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے لئے مناسب نہيں ہے۔ بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل حقائق کوصحیح طور پرسمجھیں اور عالمی برادری تک پہنچائيں کہا کہ بان کی مون جوکہہ رہے ہیں وہ درحقیقت امریکی وزيرخارجہ کی باتوں کی تکرار ہے اور بغیر کسی تحقیق کے صرف اسلامی جمہوریہ ایران سے دشمنی رکھنے والوں کے نظریات کی بنیاد پر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲