اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مراجع تقلید آیت اللہ صافی گلپایگانی، آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی اور آیت اللہ موسوی اردبیلی کے نمائندوں، آیت اللہ ابراہیم امینی، وزراء ، صدر روحانی کے مشیروں، مختلف صوبوں میں ولی فقیہ کے نمائندوں، یونیورسٹی اساتذہ، دانشوروں اور طلبہ تنظیموں کے نمائندوں نے تہران کے ایک اسپتال میں رہبرانقلاب اسلامی کی عیادت کی اور ان کی صحت و سلامتی اور طول عمر کی دعا کی۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے وسطی ایشیاء کے اپنے پانچ روزہ دورے کے اختتام پر کل صبح دوسری بار، تہران میں رہبر انقلاب اسلامی کی عیادت کی۔صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای کی صحت و سلامتی پر اطمئنان کا اظہار کرتے ہوئے آپ کی طول عمر اور مکمل صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کا وجود اسلامی نظام کے ترقی وپیشرفت کا ضامن ہے۔
.......
/169