14 ستمبر 2014 - 13:05
طالبان کی تنظیموں میں پھوٹ

پاکستان کے سینئر تجزیہ نگاروں نے عصمت اللہ معاویہ کی جانب سے عسکری کارروائیاں ختم کئے جانے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے سینئر تجزیہ نگاروں نے عصمت اللہ معاویہ کی جانب سے عسکری کارروائیاں ختم کئے جانے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق سینئیر تجزیہ کار سلیم صافی کا کہنا ہے کہ عصمت اللہ معاویہ کی جانب سے ایک ڈیڑھ سال سے عسکری کارروائیوں سے علیحدگی کے اشارے مل رہے تھے۔ طالبان اور حکومت کے مذاکرات کے آخری دور میں معاویہ نے حتمی فیصلہ کیا۔ اسلام آباد کے بیوروچیف رانا جواد کا کہنا ہے کہ عصمت اللہ کا یہ اعلان طالبان کے لئے بڑا دھچکا ہے ۔ اب حکومت کو بھی یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ دہشتگردی کی بڑی کارروائیوں میں ملوث عصمت اللہ معاویہ کے خلاف کوئی کارروائی کرنا ہے یا نہیں۔ماہر افغان امور رحیم اللہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ عصمت اللہ معاویہ کے اعلان کے بعد یہ واضح ہے کہ طالبان کی تنظیموں میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔ سینئر تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ معاویہ کا پاکستان میں کارروائیاں نہ کرنے کا اعلان تو خوش آئند ہے لیکن افغانستان میں کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ پاکستان اور عالمی برادری کو قابلِ قبول نہ ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲