16 اگست 2026 - 17:10
حرم امام رضا(ع) کا گنبد اور ضریح کا سبز پرچم لہرا دیا گیا

ماہِ محرم و صفر کی دو ماہ کی عزاداری کے اختتام پر اتوار کے روز حرم امام رضا(ع) کے گنبد کا پرچم اور ضریحِ مطہر کا غلاف تبدیل کر دیا گیا اور سبز پرچم لہرا دیا گیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ماہِ ربیع الاول کی 3 تاریخ کو حرم امام رضا(ع) کے گنبد پر محرم و صفر کے دوران لہرانے والا پرچم اتار کر سبز پرچم نصب کر دیا گیا، جبکہ ضریحِ مطہر کا غلاف بھی تبدیل کرکے سبز رنگ کا غلاف چڑھا دیا گیا۔

اس روحانی اور پُروقار تقریب میں حرم مطہر رضوی کے خدام نے گنبد سے ایامِ عزاداری کا پرچم اتارا اور اس کی جگہ سبز پرچم لہرایا۔ سبز پرچم لہرانے کے فوراً بعد حرم کے مختلف صحنوں میں روایتی نقارہ خوانی بھی کی گئی۔

آستانِ قدس رضوی کی قدیم روایت کے مطابق حرم امام رضا(ع) کے گنبد کا پرچم سال میں دو مرتبہ تبدیل کیا جاتا ہے۔ پہلی مرتبہ ماہِ محرم کے آغاز پر امام حسین(ع) کی عزاداری کی علامت کے طور پر سیاہ پرچم لہرایا جاتا ہے، جو 63 دن تک گنبد پر لہراتا رہتا ہے۔

دوسری مرتبہ امام رضا(ع) کے یومِ ولادت کے موقع پر گنبد کا پرچم تبدیل کرکے سبز کر دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ضریحِ مطہر کا غلاف بھی تبدیل کیا جاتا ہے۔

یہ تقریب ہر سال زائرین، مجاورین اور حرم مطہر کے خدام کی موجودگی میں منعقد ہوتے ہیں اور گنبد کے پرچم و ضریح کے غلاف کی تبدیلی امام رضا(ع) کی بارگاہ سے خدام کی عقیدت و محبت کا اظہار سمجھی جاتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha