اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیلاب زدگان کی امداد کرنے میں ہندوستان کی مرکزی حکومت کی کوتاہی کے باعث، کشمیر میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر اور اسی طرح پاکستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ آنے والے سیلاب اور مون سون کی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور اب تک 450 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مرکز سری نگر میں آنے والے بدترین سیلاب نے سو سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے اور سیلاب متاثرین کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
.......
/169