اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایسنا کی رپورٹ کےمطابق محمد جواد ظریف نے کل شہر دوشنبہ میں شنگھائی اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران چین کے ساتھ اسٹیریٹیجک اور طویل المدت تعلقات میں توسیع کا خواہاں ہے۔ ایران کے وزير خارجہ نے اسی طرح ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات کےعمل میں چین کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا، اور قدردانی کی۔ چین کے وزیر خارجہ "وانگ یی" نےبھی اسلامی جمہوریۂ ایران کو ایک علاقائی طاقت اور بین الاقوامی اثرو رسوخ کاحامل ملک بتایا اور کہا کہ ایران کےساتھ چین کےروابط، باہمی احترام کی بنیاد پر قائم ہیں۔وانگ یی نے امید ظاہر کی کہ ایران، شنگھائی تعاون تنظیم ميں اہم مبصر کی حیثیت سے اس تنظیم کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔اس رپورٹ کے مطابق ایران اور چین کے وزرائے خارجہ نے یوکرین ، شام، عراق اور دہشت گردی سے مقابلے کےلئے دو طرفہ تعاون پر تبادلۂخیال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲