اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی السومریہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آج عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب مشرقی علاقے الغدیر میں دو کار بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں نو افراد شہید اور انیس زخمی ہوگۓ ہیں۔ دریں اثناء دہشتگرد گروہوں نے صوبۂ صلاح الدین میں رضاکاروں کے دو مراکز پر دھماکہ خیز مواد سے بھرے ہوئے دو ٹینکروں کے ساتھ حملہ کردیا ۔ ادھر عراقی سیکورٹی فورسز نے مقامی قبائل کی مدد سے تل الفرنسی کے علاقے کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے کہا ہےکہ سامرا کے شمال مشرق میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں تین عراقی فوجی زخمی ہوگۓ ہیں۔






۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲