12 ستمبر 2014 - 18:52
بغداد میں سعودی سفارتخانہ کھولنے کی تیاریاں

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے جدہ میں سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے جدہ میں سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بغداد میں سعودی عرب کے سفارتخانے کے کھولے جانے کے بارے میں گفتگو ہوئي۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سعودالفیصل نے ابراہیم جعفری سے کہا کہ بغداد میں سعودی سفارتخانے کے کھولےجانے کےلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئي ہیں۔ ابراہیم جعفری نے بھی بغداد میں سعودی سفارتخانے کے دوبارہ کھولے جانے کو دونوں ملکوں میں تعلقات کے فروغ کا سبب قراردیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲