اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ البغدادیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت دفاع نے جمعرات کی شام اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فلوجہ میں ہونے والی کارروائی میں داعش گروہ کے بعض سرغنہ بھی شامل ہیں۔ اس بیان میں آیا ہےکہ عراق کی فضائیہ نے فوج کی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر فلوجہ شہر میں الجغیفی کے علاقے میں دہشتگردوں کے ایک قافلوں کو نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ ان دنوں عراق کا فلوجہ شہر دہشتگرد گروہ داعش سب سے بڑا ہیڈ کواٹر شمار ہوتا ہے۔ ادھر عراق کے شہر موصل کے اطراف میں بھی عراقی فورسز کی کارروائی میں کئی دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراق میں دفاعی امور کے تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ حالیہ دنوں میں عراق کی فوج کی دہشتگردوں کے خلاف منظم کارروائی نے بعض علاقوں سے دہشتگردوں کو پسپائی پر مجبور کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲