12 ستمبر 2014 - 11:19
عالمی سطح پر بحرینی عوام کی حمایت میں اضافہ

بحرین کی تحریک احرار کے سیکریٹری جنرل نے بحرین میں عوامی احتجاجات کے حوالے سے مسلمان دانشوروں کی حمایت میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی تحریک احرار کے سیکریٹری جنرل نے بحرین میں عوامی احتجاجات کے حوالے سے مسلمان دانشوروں کی حمایت میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ سعید شہابی نے تھران میں فلسطین کی حمایت کے حوالے سے منعقدہ عالمی کانفرنس کے ضمن میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے آل خلیفہ کی حکومت ہر روز بحرین کے عوام کے خلاف اپنی تشدد پسندانہ پالیسیوں میں اضافہ کررہی ہے، مسلمان دانشوروں اور علماء سے اپیل کی کہ وہ بحرین کے عوام کی حمایت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ شہابی نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب نے بحرین میں اپنی فورسز بھیج کر اس ملک پر قبضہ کر لیا ہے اور سعودی عرب کھلم کھلا بحرین کے سیاسی امور میں مداخلت کررہا ہے۔ بحرین کی تحریک احرار کے سیکریٹری جنرل نے اسی طرح اس ملک کے داخلی امور میں ایران کی مداخلت پر مبنی بحرین کی حکومت کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ حکومت کے اپنے ان دعوؤں کے ثبوت کے لئے کو دستاویز موجود نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲