اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جوہری مذاکرات کار ٹیم کے رکن مجید تخت روانچي نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ یہ مذاکرات دونوں فریق کے حتمی نظریات سے واقف ہونے کے لئے ہو رہے ہیں، کہا کہ ایران اور جرمنی، برطانیہ اور فرانس کے درمیان جمعرات سے ویانا مذاکرات کا نیا مرحلہ شروع ہو گا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک ہفتے قبل جنیوا میں امریکا کے ساتھ مذاکرات ہوئے تھے اور جمعرات کو بھی ہم ویانا میں تین یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ یہ مذاکرات ہمیں 18 ستمبر کو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے لئے تیار کرے گے، کہا کہ اس سے قبل یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ كیتھرن ایشٹن سے نیویارک میں مذاکرات ہوں گے۔
.......
/169