اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے حالیہ دنوں یمن کے انقلابی لوگوں کی جانب سے کئے جانے والے بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اس ملک کے لوگوں نے پرامن تحریک کا آغاز کیا جو اب تک پر امن طریقے سے ہی جاری ہے۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے مزید واضح کیا: یمن کے انقلابی عوام چاہتے ہیں کہ بغیر خونریزی کے اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی کریں۔
انہوں نے ابنا کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا: یمن کے لوگوں کا مطالبہ یہ ہے کہ وہ حکومت میں حصہ لیں اور اقتصادی گھپلوں کو ختم کریں۔ یہ ان کے ایک دم بنیادی مطالبات ہیں جو ان کا حق ہے۔
ڈٓکٹر ولایتی نے یمن کے حوثی قبیلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا: ان کے پامال شدہ حقوق انہیں ملنا چاہیے۔
انہوں نے آخر میں یمنی انقلابیوں کو مخاطب کر کے کہا: پر امن مظاہرے اسی طرح جاری رہنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲