10 ستمبر 2014 - 19:52
صدر روحانی اور امام علی رحمان کی پریس کانفرنس

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور تاجکستان تمام علاقوں میں دو طرفہ تعلقات میں توسیع پر پابند ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور تاجکستان تمام علاقوں میں دو طرفہ تعلقات میں توسیع پر پابند ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں اس ملک کے صدر امام علی رحمان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ تہران اور دشنبے کی حکومتیں باہمی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ 

صدر روحانی نے تاجکستان کے یوم آزادی پر اس ملک کے عوام اور حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایران وہ پہلا ملک تھا جس نے تاجکستان کی آزادی اور خودمختاری کو تسلیم کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران دونوں ممالک کے تعلقات مسلسل وسیع ہوتے رہے ہیں۔

اس مشترکہ پریس کانفرنس میں تاجکستان کے صدر امام علي رحمان نے کہا کہ ان کا ملک بھی ایران کے ساتھ ہر شعبے میں تعلقات کی توسیع کا خواہاں ہے۔ انہوں نے ایرانی ماہرین کے ہاتھوں اپنے ملک میں بجلی گھر کی تعمیر کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے بڑھتے تعلقات دونوں قوموں کے روشن مستقبل کا سبب بنیں گے۔
واضح رہے کہ بدھ کو ایران اور تاجکستان کے سربراہوں نے دو طرفہ تعلقات کی توسیع کے لئے 10 مفاہمتی نوٹ اور ایک مشترکہ بیان پر دستخط کئے۔
.......

/169