10 ستمبر 2014 - 14:31
شام میں بم دھماکہ، دسیوں دھشتگرد ہلاک

شام کے شمال مغرب میں ایک کار بم دھماکے میں دہشت گرد گروہ احرار الشام کا سرغنہ اور دیگر سرغنے بھی مارے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع نے اعلان کیا ہےکہ منگل کے روز ایک دھماکے میں شام میں احرارالشام دہشت گرد گروہ کے 28 افراد ہلاک ہوگئے اس گروہ کا سرغنہ حسن عبود بھی ہلاک ہواہے۔ یہ دھماکہ صوبۂ ادلب میں احرار الشام گروہ کے اجلاس میں کیا گيا جس میں اس دہشت گرد گروہ کے 50 سرکردہ افراد موجود تھے۔ قطر کے الجزيرہ ٹیلیویزن چینل نے رپورٹ ميں کہا ہے کہ اس واقعے ميں، احرار الشام گروپ کے 45 سرغنے ہلاک ہوئے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ جس بم کا دھماکہ کیا گیا وہ کیمیائی مواد سے بنا تھا کیوں کہ اکثر کی لاشیں جھلس گئي ہیں یا گھٹ کے مرے ہيں۔ اس دھماکے میں احراراالشام کے صف اول کے 20 سرغنوں کی ہلاکت کی، ایک اور دہشت گرد گروہ جبھۃ اسلامی نے بھی تائید کی ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲