اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جان کیری منگل کو اردن کے لئےروانہ ہوئے تاکہ آج بدہ کو اس ملک کے اعلی حکام سے تبادلۂ خیال کریں ۔اس دورے ميں جان کیری سعودی عرب ، عراق، مصر، ترکی، کویت، قطر، امارات، بحرین اور عمان کے حکام سے بھی تبادلۂ خیال کریں گے ۔امریکی وزیر خارجہ کا یہ دورہ، عراق میں نئی حکومت کو اس ملک کی پارلمینٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد شروع ہورہا ہے۔ امریکہ نے گذشتہ ہفتے داعش کے مقابلے کے لئے ایک بین الاقوامی اتحاد کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے تاہم سیاسی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ واشنگٹن، داعش کے ساتھ مقابلے ميں سنجیدہ نہيں ہے کیوں کہ عراق اور شام ميں یہ دہشت گرد گروہ، وائٹ ہاؤس کے مفادات کے دائرے میں کام کررہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲