10 ستمبر 2014 - 12:57
حامد کرزئی کی ملک میں نئی حکومت جلد از جلد تشکیل دینے پر تاکید

افغانستان کے صدر نے حالیہ صدارتی انتخابات کے دونوں امیدواروں سے کہا ہے کہ جلد از جلد متحدہ قومی حکومت کی تشکیل کے لئے اقدام کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے آج افغانستان کے نامزد صدارتی امیدواروں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی احمد زئی سے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونے والی ہے اور متحدہ قومی حکومت کی تشکیل کا زمانہ آن پہنچا ہے۔ حامد کرزئی نے کہ جو افغانستان کے ایک اعلی جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کی 13  برسی کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں خطاب کر رہے تھے، تاکید کی کہ اب باہمی اختلافات کو ختم ہو جانا چاہیے اور دونوں امیدواروں کو جلدازجلد متحدہ قومی حکومت تشکیل دینی چاہیے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات کا بحران اس وقت پیدا ہوا، جب عبداللہ عبداللہ نے، اشرف غنی احمد زئی کی کامیابی کے حوالے سے آنے والے ابتدائی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲