10 ستمبر 2014 - 12:46
پاکستان، شمالی وزیرستان میں فوجی مہم جاری، 6 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں ایک جوان اور سویلین اہلکار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق منگل کی دوپہر شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ ہوئی۔

جھڑپ کے نتیجے میں پاکستان فوج کا ایک اہلکاراور ایک سویلین اہلکار جبکہ چھ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والاسویلین اہلکار سیکورٹی فورسز کو سامان رسد فراہم کر رہا تھا۔ دتہ خیل دہشت گردوں کا مضبوط ٹھکانہ تصور کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لیے ایک ارب پانچ کروڑ نوے لاکھ روپے کی منظوری دے دی ہے ۔
اس رقم کو متاثرین کی بحالی اور فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

.....

/169