9 ستمبر 2014 - 18:06
ایران اور قزاقستان کے تعلقات میں فروغ پر صدرمملکت کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران اور قزاقستان، تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لئے ضروری عزم و ارادے کے حامل ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے آج صبح آستانہ میں اپنے قزاقستانی ہم منصب نور سلطان نظر بایف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں تاکید کی  کہ دونوں ملکوں کے وفود کے مذاکرات سے نشاندہی ہوتی ہے کہ دونوں فریق تعلقات کے فروغ کے لئے ضروری عزم و ارادے کے حامل ہیں۔ ایران کے صدر ڈاکٹر روحانی نے مزید کہا کہ قزاقستان میں اعلی سطح کے ایرانی وفود کی موجودگی، دونوں ممالک کے درمیان وسیع تعلقات کے لئے ایران کے ٹھوس ارادے اور پختہ عزم کی غمّاز ہے۔

قزاقستان کے صدر نور سلطان نظربایف نے اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کو علاقے اور بحرۂ خزر میں قزاقستان کا حلیف ملک قرار دیا اور کہا کہ ایران اور قزاقستان کے درمیان لین دین کی شرح میں حتمی طور پر اضافہ ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل قزاقستان کے صدر نور سلطان نظر بایف نے آج ایوان صدر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا استقبال کیا۔

.......

/169