9 ستمبر 2014 - 17:49
ایران عالم اسلام میں اتحاد و برادری اور اسلامی بیداری کاخواہاں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران عالم اسلام میں اتحاد و برادری اور اسلامی بیداری کاخواہاں ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج فلسطین کی حمایت میں جاری علمائے اسلام کی عالمی کانفرنس میں کہا کہ اسلامی انقلاب نے مسلمانوں کو متحد کیا ہے اور حضرت امام خمینی قدس سرہ کے بیانات میں اتحاد کا لفظ ہر جگہ دکھائي دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد سے مسلمانوں کو عزت حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے امریکی سیاست دان ہنری کسنجر کے اس بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا میں ایران کا اثر و رسوخ پھیلتا جا رہا ہے، کہا کہ ایران مسلمانوں کو آگاہ کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ مغرب کے فریب میں نہ آئيں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے تسلط کے درپے نہیں ہے اور نہ کسی کو اپنا پٹھو بنانے کی کوشش میں ہے۔
اس کانفرنس میں حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ کا نظریہ یہ ہے کہ فلسطین کو آزاد کرایا جائے اور علاقے میں مکمل طرح سے مغرب کا تسلط ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ملکوں میں صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت جاری ہے اور ایران اس مزاحمت کی فرنٹ لائن پر ہے۔ انہون نے علاقے میں تکفیریوں کے خطرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری گروہ انسانیت اور اسلام کے لئے بڑا خطرہ ہیں اور ان کے اقدامات کا اسلام سے کوئي تعلق نہيں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کا حقیقی چہرہ اسلامی جمہوریہ ایران میں دیکھا جاسکتا ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ تکفیری گروہ اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔

.......

/169