8 ستمبر 2014 - 14:51
شام میں دھشتگردوں کے خلاف فوج کی پیشقدمی جاری

شام میں اسٹراٹیجک امور کے ماہر نے کہا ہے کہ اس ملک کے مختلف علاقوں میں شام کی فوج کی پیشقدمی مسلسل جاری ہے اور دہشتگردوں کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  بریگیڈیر ترکی الحسن نے آئی آر آئی بی عربی سروس کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ جوبر کے علاقے میں شام کی فوج کی پیشقدمی جاری ہے اور شام کی فوج نے دہشتگردوں کے بہت سے اہم ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ ترکی الحسن نے مزید کہا کہ شام کی فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں وسیع آپریشن کرکے دہشتگردوں کو اپنی سرگرمیاں محدود کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ شام کے فوجی ماہر نے کہا کہ اگر بعض علاقائی اور مغربی ممالک خاصطور سے امریکہ دہشتگردوں کی لاجسٹک مدد نہ کریں تو شام میں دہشتگرد کی کمر ٹوٹ جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲