اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ مراسلہ قاہرہ میں ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں رکن ممالک کے وزراء خارجہ کو پیش کیا گیا۔ اس مراسلے میں منظم دہشتگردی کے خلاف مقابلے کے لئے عراق کی حکومت اور عوام کی مدد کی ضرورت پر تاکید کے علاوہ، ہر سطح پر دہشتگردی خاصطور سے عراق میں دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے وحشیانہ اقدامات کی مذمت کیئے جانے پر زور دیا گيا ہے۔ عراق کی حکومت کے اس مراسلے میں عراق کی ارضی حاکمیت اور داخلی اتحاد و یکجہتی کے احترام اور عراق کے اندونی امور میں مداخلت نہ کرنے اور اس ملک میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیوں اور سیاسی خود مختاری کے تحفظ پر تاکید کی گئی ہے۔ عراق نے دہشتگرد تکفیری گروہ کے اقدامات کو جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی قرار دیا ہے، ان وحشیانہ جرائم کے مرتکب عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲