8 ستمبر 2014 - 10:50
رہبر انقلاب اسلامی کا تہران کے ہسپتال میں آپریشن کامیاب رہا

رہبر معظم انقلاب کا آج صبح تہران کے ایک ہسپتال میں پروسٹیٹ کا آپریشن ہوا جس کے بعد آپ کی طبیعت ٹھیک ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح تہران کے ایک ہسپتال میں آپریشن کے لیے جاتے وقت نامہ نگاروں سے گفتگو میں فرمایا: مجھے ایک چھوٹا سا آپریشن کروانا ہے اس کے لیے ہسپتال جا رہا ہوں۔
حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے مزید فرمایا: کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے اور اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ آپ لوگ دعا نہ کریں لیکن انشاء اللہ کوئی پریشانی نہیں ہو گی، آپریشن بہت معمولی ہے۔
انہوں نے مزید فرمایا: انشاء اللہ خدا کا لطف شامل حال ہو گا اور تمام کام بخوبی انجام پائیں گے۔
واضح رہے کہ رہبر معظم انقلاب پروسٹیٹ کی بیماری کی وجہ سے آج صبح۔ ۸ ستمبر بروز پیر۔ تہران کے ایک سرکاری ہسپتال میں اپنا آپریشن کروانے کے لیے تشریف لے گئے اور الحمد للہ آپ کا آپریشن کامیاب رہا اور آپ کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲