7 ستمبر 2014 - 17:49
بحرین میں نیا تعلیمی سال شروع، دسیوں بچے ہنوز جیلوں میں

جمعیت الوفاق ملی بحرین نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی، سو سے زیادہ بحرینی اسکول طالبعلم، گرفتار ہونے کی وجہ سے، کلاسوں سے محروم ہوجائیں گے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق جمعیت الوفاق ملی بحرین میں انسانی حقوق اور قیدیوں کی رہائی کے شعبے کے سربراہ سید ھادی الموسوی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آج بروز اتوار سے بحرین میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہورہا ہے، کہا کہ 130 بحرینی اسکول طالبعلم سیاسی مسائل کی وجہ سے گرفتار ہونے کی وجہ سے اسکول جانے سے محروم رہ جائیں گے۔ الموسوی نے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بحرینی اسکول طالبعلم کے اسکولوں سے اخراج، ان پر بے بنیاد الزامات اور جرمانے عائد کیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت نے تعلیمی شعبے سے وابستہ ہزاروں بحرینوں کو اپنی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲