اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اخوان المسلمین کےرہنما اور مصر کے معزول صدر محمد مرسی پہلے ہی ملک میں تشدد کو ہوا دینے کے الزام میں جیل میں بند ہیں۔ قاہرہ میں حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس مرسی کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی جانب سے قطر کی حکومت اور الجزیرہ ٹی وی چینل کو دی گئی حساس خفیہ معلومات کے ان کے پاس دستاویزات موجود ہیں۔
واضح رہے کہ مرسی کے دو سینئر سکریٹریز پر بھی خفیہ معلومات لیک کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ قطر نے ان الزامات پر فوری کوئی رد عمل کا اظہا نہیں کیا ہے۔ اگرچہ الجزیرہ چینل نے کہ جس پر مصر میں پابندی ہے، ان الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اخوان المسلمین کے ساتھ مل کر کسی بھی طرح کی کوئی سازش نہیں کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مرسی کے دور حکومت میں قاہرہ اور دوحہ کے درمیان گہرے تعلقات تھے، لیکن سابق فوجی سربراہ کے اقتدار میں آتے ہی دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲