اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی صفا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ایک فلسطینی نوجوان محمود سلیمان عبدالکریم جو غزہ پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے حالیہ حملوں میں زخمی ہوگيا تھا، آج مصر کے ایک اسپتال میں شہید ہوگيا۔ دریں اثنا فلسطین کی علاقائي ریڈیو ٹی وی یونین نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے 50 روزہ حملوں میں 17 فلسطینی اور غیر فلسطینی نامہ نگار مارے گئے ہیں۔ واضخ رہے کہ غزہ پٹی پر 8 جولائي کو شروع ہونے والے اسرائيلی حملوں میں، جو 50 روز تک جاری رہے، 2151 فلسطینی شہید اور 11 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ شہید ہونے والوں میں 580 بچے اور 261 عورتیں شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲