7 ستمبر 2014 - 12:15
ایران کے پرامن پروگرام کے سلسلے میں امریکہ کا رویہ سیاسی

اسلامی جمہوریۂ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاؤالدین بروجردی نے کہا ہے کہ بے بنیاد دعووں کو دہرانا ثابت کرتا ہے کہ ایران کے پرامن پروگرام کے سلسلے میں امریکہ کا رویہ سیاسی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق علاؤالدین بروجردی نے ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں ایٹمی توانائي کی بین الاقوامی ایجنسی آئي اے ای اے کی طرف سے جاری کی گئي تازہ رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں آئي اے ای اے کی مثبت رپورٹ سے مغرب، خاص طور سے، امریکہ کے الزامات کا خاتمہ ہوگياہے۔ ان کا کہنا تھاکہ آئي اے ای اے نے اپنی تازہ رپورٹ میں ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے پرامن ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران نے آئي اے ای اے کے ساتھ  ہونے والے سمجھوتے کے 5 اقدامات میں 3 پر عمل کیا ہے اور باقی 2 اقدامات پر بات چیت جاری ہے۔ علاؤالدین بروجردی نے مزید کہا کہ آئي اے ای اے کی پہلے کی رپورٹوں میں ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں زیادہ اعتراض کیا جاتا تھا لیکن اس ضمن میں ہونے والے متعدد معائںے، تعاون اور شفافیت آئي اے ای اے کی تازہ رپورٹ کے مثتب ہونے کا سبب بنی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲