6 ستمبر 2014 - 13:53
ہوائی حملوں کے خوف سے موصل سے داعش کے سرغنے فرار

عراق کے صوبے نینوا کی مجلس اعیان یا عمائدین کونسل کے ایک رکن نے شہر موصل سے داعش کے سرغنوں کے فرار کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع)نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نجیب العیساوی نے داعش گروہ کے سرغنوں کی شام کی سرحد کی طرف فرار کرنے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے سرغنہ افراد نے ہوائی حملوں کے خوف سے اپنے عناصر سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری عمارتوں سے پسپائی اختیار کرکے مسجدوں میں پناہ لے لیں۔العیساوی نے کہا کہ گذشتہ چند دنوں میں 457 عرب اور غیر ملکی دہشت گرد موصل کی سرکاری عمارتیں چھوڑ کر مسجدوں میں تعینات ہوگئے ہيں۔ ادھر داعش گروہ نے اپنے زخمیوں کاعلاج نہ کرنے کے سبب ، چار ڈاکٹروں کو قتل کردیاہے ۔ دوسری جانب السومریہ عراقی چینل نے خبردی ہے کہ دیالہ  کی گورنری کے ایک عہدیدار فرات التمیمی نے کہا ہے کہ داعش گروہ نے چند دنوں سے بعقوبہ کے علاقے بلدروز  ميں پانی کی سپلائی منقطع کردی ہے جس کے باعث اس علاقے کے ایک لاکھ تیس ہزار افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر دیگر مقامات پرچلے گئے ہیں۔التمیمی نے داعش کی جارحیتوں کے خلاف بعض ذرائع ابلاغ کی خاموشی کو بھی ہدف تنقید بنایا ۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲