اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں دہشت گرد گروہ داعش نے دسیوں سنی مسلمانوں کو اغوا کر لیا ہے ۔موصولہ خبروں کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے دوسوچالیس کلومیٹر شمال میں واقع ایک گاؤں سے داعش نے تقریبا پچاس دیہی باشندوں کو اغوا کر لیاہے۔ عینی شاہدوں نے بتایا ہے کہ دیہی باشندوں نے داعش کے ایک ٹھکانے اور اس کے پرچم کو آگ لگا دی تھی جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔ جبکہ داعش دہشت گردوں نے عراق کے موصل شہر کے شمال میں کم سے کم ستر عام شہریوں کو قتل کر دیا ہے۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر شیعہ اور كرد شہری ہیں۔ عراقی كرديستان کے مقامی حکام کا بھی کہنا ہے کہ تكريت میں اجتماعی قبر ملی ہے۔ لاشوں سے ظاہرہوتا ہے کہ مرنے والے ٹرک ڈرائیور تھے جنھیں داعش نے نہایت بے دردی سے قتل کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نےجون میں جن سینکڑوں عراقیوں کو پکڑا تھا ان سب کو قتل کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲