اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک سینئر فوجی عہدیدار بریگیڈیر جنرل محمد علی احمد عبادی نے بتایا کہ ملک کی آئی ایچ ایل آر او کمپنی یہ ہیلی کاپٹر بنا رہی ہے۔ انھوں نےمزيد کہا کہ " آئي ایچ ایل آر او ، تمام ہیلی کاپٹروں کی مرمت کے علاوہ ملک کی مستقبل کی ضرورت کے پیش نظر تین مختلف قسم کے ہیلی کاپٹر بھی بنا رہی ہے۔ بریگیڈیر جنرل محمد علی احمد عبادی نے کہا کہ چودہ نشستوں والا صبا ہیلی کاپٹر ریڈار کو منحرف کر سکتا ہے اور ہتھیار لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسی طرح انہوں نے بتایا کہ آٹھ نشستوں والا صبا ہیلی کاپٹر سمندری، راحت اور نقل و حمل کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے قابل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے قسم کے ہیلی کاپٹر کو فوجی ٹریننگ میں استعمال کیا جائے گا۔ واضح رہے یکم ستمبر کو ایران نے ارش اور کیھان نامی مقامی ٹیکنالوجی پر مبنی جدید ریڈار سسٹم کا افتتاح کیا تھا جواسٹیلتھ طیارے اور طویل فاصلے کے ہدف کو تلاش کرنے کے قابل ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے یہ کہتے ہوئے کہ اس کا دفاعی پروگرام مکمل طور پر دفاعی ہے ، دوسرے ممالک کو بار بار اس بات کی یقین دہانی کراچکا ہے کہ اس کی فوجی طاقت کسی بھی ملک کے لئے خطرہ نہيں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲