5 ستمبر 2014 - 14:11
امریکہ کا شام کی فری سیرین آرمی کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

امریکی حکومت نے دمشق حکومت کے برخلاف برسر پیکار فری سیرین آرمی نامی گروہ کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جن ساکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک فری سیرین آرمی کے ساتھ تعاون جاری رکھےگا اور واشنگٹن اس گروہ کو عراق اور شام میں موجود داعش دہشتگرد گروہ کا مقابلہ کرنے کے لئے استعمال نہيں کرےگا۔ جن ساکی نے کہا کہ اس وقت داعش گروہ کے خلاف مشترکہ مقابلہ امریکہ کا مقصد نہيں ہے۔ واضح رہے کہ امریکی حکومت اور بعض مغربی ممالک شام میں بشاراسد کی قانونی حکومت کے خلاف برسرپیکار فری سیرین آرمی نامی گروہ کی سیاسی اور فوجی مدد کرر ہے ہيں۔ شام کے باہر، قومی اتحاد کے نام سے موسوم بشاراسد کے مخالفین کاگروہ اور فری سیرین آرمی نامی اس کا فوجی دھڑا، اس وقت کافی کمزور ہے اور شامی حکومت کےمقابلے میں ناکام ہوچکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲