اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے محاذ آزادی برائے فلسطین کے سیاسی شعبے کے سربراہ انور عبدالھادی کے ساتھ ملاقات میں، شام اور فلسطین کی قوموں کی سرنوشت کو مشترکہ قرار دیا اور کہا کہ فلسطین کا سوق الجیشی مسئلہ، ابھی بھی امت اسلامیہ کے بنیادی ترین مسئلہ کے عنوان سے موجود ہے۔ فیصل مقداد نے غزہ کے خلاف صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی شکست کے حوالے سے فلسطینیوں کے منطقی مواقف کی قدردانی کی اور کہا جدوجہد صرف ایک فلسطینی گروہ سے مربوط نہیں بلکہ یہ تمام فلسطینی قوم سے متعلق ہے اور غزہ میں صہیونیوں کی ذلت آمیز شکست میں تمام فلسطینی گروہوں نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ملت فلسطین نے غزہ کی کامیابی کا جشن منایا ہے۔
.......
/169