2 ستمبر 2014 - 12:04
روسی وزارت خارجہ کا یوکرین کوانتباہ

روس کی وزارت خارجہ نے یوکرین کے وزیردفاع کی جانب سے دونوں ملکوں کے درمیان بڑی جنگ ہونے کے انتباہ پر تنقید کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پیر کے دن شائع ہونے والے روسی وزارت خارجہ کے بیان ميں کہا گیا ہے کہ ماسکو ، یوکرین کے وزيردفاع والری ہلتی کی جانب سے ایک بڑی جنگ ہونے اور اس میں ہزاروں افراد کے مارے جانے پر مبنی بیان پر حیرت زدہ ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ یوکرین کے وزیردفاع کے بیانات، اس ملک میں صرف خانہ جنگی کا باعث ہوں گے۔
یوکرین کے وزیردفاع ہلتی نے پیر کےدن اپنے فیس بک پیج پرلکھا ہے کہ ایک بڑی جنگ ہونے والی ہے ، ایسی جنگ جو یورپ نے دوسری عالمی جنگ سے اب تک نہیں دیکھی ہوگي اور اس جنگ میں ہونے والی ہلاکتیں سیکڑوں افراد تک محدود نہيں ہوں گی بلکہ اس میں ہزاروں حتی دسیوں ہزار افراد ہلاک ہوں گے۔
یوکرین کے وزيردفاع کی جانب سے روس کے ساتھ بڑی جنگ شروع ہونے کے بارے میں انتباہ ایسے عالم میں سامنےآرہا ہے کہ مشرقی علاقوں میں مسلح مخالفین کے خلاف جھڑپیں مسلسل جاری ہیں۔
اس جنگ میں اب تک دوہزار پانچ سوافراد ہلاک اور چھ ہزار سےزیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔

.......

/169