1 ستمبر 2014 - 14:33
شام کا بحران، مصر کے منصوبے کی رپورٹیں غلط ہيں

مصر کے سفارتی ذرائع نے شام کے بحران کے حل کے سلسلے میں کسی بھی قسم کے منصوبے کی تردید کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق قطر سے شائع ہونے والے اخبار الشرق نے اپنی ویب سائٹ ميں مصر کے باخبر سفارتی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ حالیہ دنوں ميں، شام کے بحران کے حل کے لئے سعودی عرب کے تعاون سے مصر کے منصوبے کے بارے میں جو رپورٹیں منظر عام پر آئی ہیں وہ غلط ہيں۔ ان ذرائع نے ان رپورٹوں کے بارے ميں تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ میں مذکورہ منصوبے اور شام کے صدر کو اقتدار سے برطرف کرنے کی مصر کی کوششوں کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹیں غلط ہيں ۔ واضح رہے کہ مصر، سعودی عرب، امارات، اور قطر کے وزرائے خارجہ نیز اردن کے مشیر وزیر خارجہ نے ایک ہفتہ قبل جدہ میں ایک اجلاس میں شرکت کی اور شام میں بد امنی اور بعض علاقائی مسائل منجملہ دہشت گردانہ اور انتہاپسندانہ افکار کے ظہور کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔

.......

/169