31 اگست 2014 - 22:37
غزہ کے سلسلے میں دوبارہ مذاکرات شروع ہونے کا عندیہ

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مصر کی ثالثی سے فلسطینی گروہوں اور صیہونی حکومت کے درمیان آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں بالواسطہ طور پر مذاکرات شروع جائیں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اس سلسلے میں مذاکرات شروع ہونے کا، ایسی صورت میں عندیہ دیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ جنگ بندی کی اہم شرطوں منجملہ غزہ کی گذرگاہوں کو کھولے جانے پر عمل نہیں کیا ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ فلسطینی گروہوں نے جنگ بندی کیلئے غزہ کا محاصرہ ختم اور گذرگاہوں کے کھولے جانے کی شرطیں عائد کی تھیں۔واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے آٹھ جولائی سے غزہ پر اپنی جارحیت کے نئے دور کا آغاز کیا تھا اور پچاس روز تک حملے جاری رکھنے کے بعد اس نے مصر کی ثالثی سے چھبّیس اگست کو اپنے حملے بند کئے۔

.......

/169