اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صوبے صلاح الدین کی گورننگ کونسل کی سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین مہدی تقی نے اعلان کیا ہے کہ آمرلی سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے عوامی رضاکاروں کے تعاون سے تین طرف سے سیکیورٹی فورسیز نے کاروائیاں شروع کی ہیں جن میں بھاری تعداد میں داعش دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ اس گروہ کے بعض عناصر نے ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو سیکیورٹی فورسیز کے سپرد کردیا۔اس دوران سیکیورٹی فورسیز کو عراقی جنگی طیاروں کا تعاون حاصل رہا۔مہدی تقی کے بقول، آمرلی میں عوامی رضاکاروں کی قیادت، عراق کے وزیر ٹرانسپورٹ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ آمرلی کا علاقہ، صوبے صلاح الدین میں واقع تکریت کے مشرق میں طوزخورماتو کے جنوب مغرب میں لگ بھگ تیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جہاں کی بیشتر آبادی، شیعہ ترکمن مسلمانوں پر مشتمل ہے۔
.......
/169