31 اگست 2014 - 10:54
استقامت کو غیر مسلح کۓ جانے کی مخالفت

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے استقامت کو غیر مسلح کۓ جانے کی ہر کوشش کی مخالفت کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سامی ابوزہری نے گزشتہ شب غزہ شہر میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استقامت کو غیر مسلح کرنے سے متعلق مسودہ قرارداد تیار کرکے اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کرنے کی کوئي اہمیت نہیں ہے کیونکہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے اور ملت فلسطین اس بات کی اجازت بھی نہیں دے گي۔ سامی ابو زہری نے مزید کہاکہ صیہونی حکومت کو غیر مسلح کیا جانا چاہۓ نہ کہ ملت فلسطین کو ۔ اور اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہۓکہ امریکہ صیہونی حکومت کو فلسطینی خواتین اور بچوں کے قتل عام کے مقصد سے اس حکومت کو ہتھیاروں سے لیس کرے۔ واضح رہے کہ موصولہ رپورٹوں سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ امریکہ نے ایک مسودۂ قرارداد تدوین کرکے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گيا ہے کہ غزہ کے علاقے کو ہتھیاروں سے پاک کیا جائے اور ہتھیار صرف فلسطین کی نام نہاد خود مختار انتظامیہ کے پاس ہونے چاہئيں.

.......

/169