31 اگست 2014 - 10:33
شامی پناہ گزینوں کی تعداد تیس لاکھ سے تجاوز کر گئی

اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ شام کابحران سخت ہوتا جا رہا ہے اور اس کے پاس رجسٹرڈ پناہ گزینوں کی تعداد تیس لاکھ سے زيادہ ہوچکی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ شام میں جاری بحران موجودہ وقت کا سب سے بڑا انسانی بحران ہے جس کے باعث شام کی کل آبادی کے تقریباآدھے لوگ بےگھر ہونے پر مجبور ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکثر لوگ شام کے پڑوسی ملکوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ شام کے بارہ فیصد لوگ سرحد پارکرچکے ہيں اور پینسٹھ لاکھ لوگ شام کے اندر ہی بےگھر ہيں جن میں سے آدھے سے زیادہ بچے ہیں۔ اس ادارے کے مطابق شام سے نکلنےکا راستہ بھی مشکل ہوتا جارہا ہے یہاں تک کہ نکلنے کی کوشش کرنے والوں کو مسلح افراد کو رشوت دینا پڑتی ہے۔

.......

/169