30 اگست 2014 - 19:24
عراق، پڑوسی ممالک سے تعلقات مضبوط کرنا چاہتا ہے

عراق کے صدر فواد معصوم نے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات میں استحکام پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی صدر فواد معصوم نے اس ملک کی خارجہ پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے موجودہ مشکل حالات سےگذرنے کے  لئے قومی آشتی کانفرنس کے انعقاد کاعزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی خارجہ پالیسی، اپنے پڑوسی ایران، سعودی عرب اور ترکی سے تعلقات کومضبوط بنانے پراستوار ہے۔ عراق کے صدر نے موجودہ مسائل پرقابو پانے کے لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےآئندہ اجلاس کے موقع پر علاقائی اور عالمی  ممالک کے ساتھ صلاح ومشورہ کیا جائےگا۔ عراقی صدر نے ملک میں استحکام اور اس کی تقسیم  کی کوششوں کے مقابلے کو ترجیحات میں قرار دیا اور کہا کہ بغداد انسانی ہمدردی پر مبنی امداد اور داعش کے خلاف جنگ میں لیجیسٹیک مدد کےلئے یورپی ممالک اور اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کرےگا۔ عراق کے صدر فواد معصوم نے عراق میں داعش کے ہاتھوں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے بغداد اور اربیل کے مشترکہ فوجی  کاروائی اور تعاون ان کےدرمیان اختلافات کے خاتمے پر منتج ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲