اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سرگئی ناریشکین نے یوکرین کے صدر کے اس دعوے کو محض ایک جھوٹ قرار دیا ہے کہ روس کے فوجی، مشرقی یوکرین میں تعینات ہوگئے ہیں۔ انھوں نے یوکرین کے صدر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی اس قسم کے اشتعال انگیز بیان سے دھوکہ میں نہیں آجانا چاہیئے۔ انھوں نے روس کے خلاف مغربی ملکوں کے ردعمل کو جلد بازانہ اقدام قرار دیا اور اس سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی یوکرین کے بحران کا دائرہ روس کی سرحدوں تک پھیلنے کی روک تھام کی غرض سے یوکرین سے ملنے والی سرحدوں پر روسی فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یوکرین کے صدر پوروشنکو نے دعوی کیا ہے کہ روسی فوجی، یوکرین کی سرحدوں میں داخل ہوگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲