29 اگست 2014 - 10:10
جمہوریہ چک کی جانب سے عراق کے لئے جنگی طیار ے

جمہوریہ چک کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک عراق کو بارہ عدد جنگی طیارے فروخت کرےگا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ چک کے حکام نے گذشتہ روز تاکید کی ہے ان کا ملک عراق کو ہتھیار بھی فروخت کرے گا اور پائلٹوں کی ٹریننگ کے سلسلے میں بھی عراق کے ساتھ تعاون کرےگا۔
جمہوریہ چک کے فوجی حکام نے کہا ہے کہ جنگی طیاروں کے فروخت کے بارے میں عراق اور جمہوریہ چک کے درمیان اپریل دوہزار چودہ میں سمجھوتہ ہوگیاتھا۔ اس سےقبل گذشتہ بدھ کو حکومت چک عراق کے کرد فوجیوں کے لئے ہتھیار ارسال کرنے کی منظوری دے چکی تھی.

.....

/169