اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے قطر سے سعودي عرب ،بحرين اور متحدہ عرب امارت کے اختلافات کو وسيع تر بتاتے ہوئے آئندہ سنيچر کے روز جدہ ميں ہونے والے خليج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کواختلافات ميں کمي لانے کے ليئے انتہائي اہم قرار ديا ہے -
ياد رہے کہ اس سے پہلے بھي سعودي عرب کے شہر جدہ ميں قطر سے تينوں ملکوں کے اختلافات کو کم کرنے کے ليئے ہونے والا اجلاس ناکام ہوگياتھا-
قطر کي جانب سے مصرميں اخوان المسلمين کي حمايت نيز خليج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے سيکورٹي معاہدوں کي قطر کي جانب سے عدم پابندي کے باعث دوحہ سے رياض ، منامہ اور ابوظبي کے اختلافات بڑھ گئے ہيں -
واضح رہے کہ انہي اختلافات کے باعث سعودي عرب ، بحرين اور متحدہ عرب امارات نے گذشتہ مہينے دوحہ سے اپنے سفيروں کو واپس بلا ليا تھا-
.......
/169