اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مسعود بارزانی نے اربيل میں برطانیہ کے ایک وفد سے ملاقات میں عراق میں داعش کے جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی فوج، پيشمرگہ سیکورٹی اہلکار اور رضاکار فورس، داعش کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں اور اس بات کے پیش نظر کہ داعش کے پاس بڑی مقدار میں ہتھیار ہیں اسی لئے اس دہشت گرد گروہ سے نمٹنے کے لئے کثیر الجہتی بین الاقوامی تعاون کی بھی ضرورت ہے۔
مسعود بارزاني نے مزید کہا کہ كردستان، مرکزی حکومت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
دوسری طرف پيشمرگہ فوجیوں نے شمالی عراق کےزومار علاقے پر حملہ کرکے اسے دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کرا لیا ہے اور اب وہ ربيعہ اور محمدیہ علاقوں کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پيشمرگہ سے شکست کھانے کے بعد داعش کے دہشت گرد ان علاقوں سے اپنے ہتھیار چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔
.......
/169