28 اگست 2014 - 16:28
روس خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے

نیٹو میں روس کے نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو اپنے ملک کی سرحدوں میں نیٹو کی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق نیٹو میں روس کے نمائندے الکسانڈر گروشکو نے کہ روس، اپنے فوجی پروگراموں کی تدوین میں، سرحدی علاقوں میں نیٹو کی فورسز کی سرگرمیوں کو نزدیک سے دیکھ رہا ہے۔ نیٹو میں روس کے نمائندے نے کہا کہ ماسکو، حتمی طور پر اپنے فوجی پروگرام کی تدوین میں، روس کی سرحدوں کے قریب نیٹو فورسز کی سرگرمیوں کو بھی نظر میں رکھے گا، اور اپنی سیکیورٹی کے تحفظ کے لئے ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ واضح رہے کہ روس کے جنوب مغربی سرحدی علاقے اور مشرقی یورپ میں نیٹو کی وسیع سرگرمیاں، روس اور مغربی ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کا باعث بنی ہیں۔

.......

/169