اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی انسانی حقوق تنظیم کے کمشنر فاضل الغراوی نے بغداد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس میں کہا کہ عراق کے صوبوں نینوا اور صلاح الدین میں دہشتگرد گروہ داعش کے وحشیانہ جرائم اور حملوں کے نتیجے میں عراقی بچے اور شدید قسم کے انسانی المیہ کا سامنا ہے۔
الغراوی نے مزید کہا کہ داعش گروہ کے عناصر کی وحشیانہ کارروائیوں میں ایک ہزار سے زیادہ بچے مارے جاچکے ہیں، جبکہ چار لاکھ بچے بے گھر ہوئے ہیں۔ عراق میں انسانی حقوق تنظیم کے عہدار نے کہا ہے کہ عراقی بچوں کو شدید قسم کی غذائي قلت کا سامنا ہے اور پناہ گزین کیمپوں میں بچوں کی ولادت نے بچوں کے حوالے سے بحران کو اور زیادہ پیچیدہ کردیا ہے۔ الغراوی نے کہا کہ داعش گروہ پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو دہشتگردانہ کارروائیوں میں استعمال کررہا ہے۔
.......
/169