اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فوج کے ترجمان عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے کمانڈروں نے گذشتہ روز ٹیلی فونک گفتگو میں کنٹرول لائن پر مستقل جنگ بندی کے فارمولے پر عمل درآمد کے لئے، تبادلہ خیال کیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی کشیدگی کو کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے بارڈر سیکیورٹی افسروں نے اتفاق کیا ہے کہ ہر دو فریق کنٹرول لائن میں جنگ بندی اور ارضی سالمیت کے تحفظ کا احترام کریں گے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سرحدی کشیدگی بڑھ گئي ہے اور اقوام متحدہ نے بھی اس پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲