27 اگست 2014 - 16:31
صہیونی ریاست کا تحقیقاتی کمیٹی کے ساتھ تعاون سے انکار

صہیونی حکومت نے غزہ میں حالیہ جنگ کے بارے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی تحقیقاتی کمیٹی کے ساتھ تعاون سے انکار کردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے مختلف ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں سے نشاندہی ہوتی ہے کہ صہیونی حکومت کی وزارت خارجہ نے چند روز قبل، جنیوا میں انسانی حقوق کی تحقیقاتی کمیٹی کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے صہیونی حکومت کی وزارت خارجہ کے باخبر ذرائع کے دعوؤں کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایسے میں جبکہ انسانی حقوق کی کونسل کے اکثر ارکان کی تل ابیب کے ساتھ دشمنی ہے، آیا اسرائیل اس کمیٹی کے ساتھ تعاون کا پابند ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے اس سے قبل بھی انسانی حقوق کی کونسل کی تحقیقاتی کمیٹیوں کے ساتھ تعاون نہیں کیا ہے۔

.......

/169