اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے آج قومی اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہم نے نشیب و فراز دیکھے ہیں اور مشکل وقت کو برداشت کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کو روشن مستقبل دینے کے سفر پر گامزن ہیں، آئين اور قانون کی بالادستی کا سفر جاری رہے گا۔نواز شریف نے کہا کہ میرا وعدہ ہے کہ میں اپنے حلف پر کبھی بھی آنچ نہیں آنے دونگا۔انہوں اپنے اس عزم کو دہرایا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گي۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ آج حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات آخری ہونگے جس کے بعد ان کی پارٹی آئندہ کے لائحۂ عمل کا اعلان کرے گی۔ عمران خان کی پارٹی کے مطالبات میں سب سے اہم مطالبہ وزیر اعظم کا مطالبہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲