25 اگست 2014 - 19:22
لیبیا میں عسکریت پسندوں کے خلاف فضائی حملوں میں شمولیت کی مصر کی تردید

لیبیا میں شدت پسند عسکریت پسندوں کے خلاف نامعلوم جنگی طیاروں کے حملوں میں مصر اور متحدہ عرب امارات کے شامل ہونے پر مبنی خبروں کے سامنے آنے کے بعد مصر نے ان خبروں کے مسترد کر دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا میں شدت پسند عسکریت پسندوں کے خلاف نامعلوم جنگی طیاروں کے حملوں میں مصر اور متحدہ عرب امارات کے شامل ہونے پر مبنی خبروں کے سامنے آنے کے بعد مصر نے ان خبروں کے مسترد کر دیا ہے۔

مصر کے فوجی صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ ان کی فوج لیبیا میں شدت پسند عسکریت پسندوں کے خلاف کسی بھی فضائی یا زمینی آپریشن میں حصہ نہیں لے رہی ہیں۔

السیسی کا کہنا تھا کہ ابھی تک ہماری فوج نے بیرون ملک کسی آپریشن میں حصہ نہیں لیا ہے، لیبیا کی فضائی حدود میں مصری فوج کا کوئی طیارہ نہیں گیا ہے اور نہ ہی فوج نے لیبیا کی حدود میں ملیشیا اتحاد کے خلاف کوئی کارروائی کی ہے۔

قبل ازیں اخبارات میں یہ خبریں شائع ہوئی تھیں کہ مصری فوج نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے بین لاقوامی ہوائی اڈے پر قبضہ کرنے والی ملیشیا کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔

تاہم مصری وزارت خارجہ نے بھی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

السیسی نے کہا کہ ان کا ملک پڑوسی ممالک کی سلامتی اور خودمختاری کا خواہاں ہے۔

.......

/169